امریکا میں شدید برف باری سے7 افراد ہلاک،سینکڑوں پروازیں منسوخ

واشنگٹن ۔ 30 دسمبر(اے پی پی) امریکا کی کئی ریاستیں برفانی طوفان کی زد میں ہیں ، خراب موسم کے باعث ہونے والے حادثات میں ہلاک شدگان کی تعداد 7ہوگئی ہے۔امریکی ریاستوں کنساس، نبراسکا ، نارتھ ڈکوٹا ، ساوتھ ڈکوٹا اور منی سوٹا میں 2 روز سے جاری شدید برف باری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔متاثرہ علاقوں میں سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ہزاروں …

واشنگٹن ۔ 30 دسمبر(اے پی پی) امریکا کی کئی ریاستیں برفانی طوفان کی زد میں ہیں ، خراب موسم کے باعث ہونے والے حادثات میں ہلاک شدگان کی تعداد 7ہوگئی ہے۔امریکی ریاستوں کنساس، نبراسکا ، نارتھ ڈکوٹا ، ساوتھ ڈکوٹا اور منی سوٹا میں 2 روز سے جاری شدید برف باری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔متاثرہ علاقوں میں سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔برف باری اور تیز ہوائوں کی وجہ سے بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ادھر مسی سی پی ، لوزیانا اور پینسلوینیا میں بارشوں اور سیلاب سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔