واشنگٹن ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) امریکاکے دارالحکومت واشنگٹن میں واقع سیکلر گیلری نے قران کے فن تحریر پر ایک بڑی نمائش کااعلان کیا ہے جو22 اکتوبر سے شروع ہو کرآئندہ سال 20 فروری تک جاری رہے گی۔امریکی میڈیا کے مطابق قران کا آرٹ، ترک عجائب گھر اور اسلامک آرٹ کے خزانے‘ کے نام سے منعقد کی جانے والی اس نمائش کے لیے کئی اداروں نے معاونت فراہم کی …
امریکا میں قران پاک کی پہلی بڑی نمائش 22 اکتوبر سے شروع ہو گی

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) امریکاکے دارالحکومت واشنگٹن میں واقع سیکلر گیلری نے قران کے فن تحریر پر ایک بڑی نمائش کااعلان کیا ہے جو22 اکتوبر سے شروع ہو کرآئندہ سال 20 فروری تک جاری رہے گی۔امریکی میڈیا کے مطابق قران کا آرٹ، ترک عجائب گھر اور اسلامک آرٹ کے خزانے‘ کے نام سے منعقد کی جانے والی اس نمائش کے لیے کئی اداروں نے معاونت فراہم کی ہے۔اس نمائش میں قران پاک کے 60 سے زیادہ نسخے رکھے جائیں گے جن کا تعلق عرب دنیا، ترکی، ایران اور افغانستان سے ہے۔








