امریکا میں پاکستان کے سفیر کا ٹیک کرنچ – 2026 میں قائم پاکستان پویلین کا دورہ ،اکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی صلا حیتوں کو سراہا
امریکا میں پاکستان کے سفیر کا ٹیک کرنچ – 2026 میں قائم پاکستان پویلین کا دورہ ،اکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی صلا حیتوں کو سراہا

مزید خبریں
سان فرانسسکو۔16اکتوبر (اے پی پی):امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے سان فرانسسکو میں ٹیک کرنچ – 2026 میں قائم پاکستان پویلین کا دورہ کیا اور پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی صلا حیتوں کو سراہا۔ جمعہ کو پاکستان کے سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق ٹیک کرنچ- 2026 نمائش میں پاکستان کی 20 ٹیکنالوجی کمپنیوں نے شرکت کی۔نمائش میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس مصنو عات اور ڈیجیٹل حل پیش کیے گئے۔پاکستان کے سفیر نے پاکستان پویلین میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی ،انہیں جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترجیحات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ پاکستانی سفیر نے پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو سلیکون ویلی میں اپنی موجودگی بڑھانے، امریکی سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور دیرپا تجارتی روابط قائم کرنے کی ترغیب دی۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں سرمایہ کاری پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے
،ہماری نوجوان نسل سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ اورمصنو عی ذہانت کے شعبوں میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہے،اِ ن شعبوں میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان اور امریکاکے مابین تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں،پاکستانی کمپنیوں کو امریکی مارکیٹ میں کاروباری روابط کے فروغ کے لیے امریکا میں پاکستان کے سفارتی مشنز کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے تجارتی اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ،انفار میشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاک – امریکا دوطرفہ تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں،ٹیک کرنچ – 2026 میں پاکستان کی شرکت کا مقصد پاکستانی ٹیکنالوجی شعبے کو عالمی سطح پر متعارف کرانا، کمپنیوں کے لیے بین الاقوامی اداروں/منڈیوں تک رسائی آسان بنانا اور امریکا کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ دینا ہے۔








