پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران 4 فیصد کمی ہوئی،رپورٹ

پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 4.28 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.45 ملین ٹن کے مقابلے میں 4 فیصد کم ہیں۔

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 4.28 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.45 ملین ٹن کے مقابلے میں 4 فیصد کم ہیں۔

ستمبر 2026ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 1.23 ملین ٹن ریکارڈ کی گئیں جو اگست کے 1.81 ملین ٹن کے مقابلے میں 32 فیصد اور گزشتہ سال ستمبر کے 1.55 ملین ٹن کے مقابلے میں 21 فیصد کم ہیں۔ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں خام تیل کی درآمدات 2.90 ملین ٹن رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.52 ملین ٹن کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہیں۔

اسی طرح پہلی سہ ماہی میں پٹرول کی درآمدات 1.29 ملین ٹن ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.60 ملین ٹن کے مقابلے میں 19 فیصد کم ہیں۔مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی درآمدات 83 ہزار 947میٹرک ٹن رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 0.29 ملین ٹن کے مقابلے میں 71 فیصد کم ہیں۔