محکمہ جنگلی حیات کا جنگلی پرندوں کی غیر قانونی نیٹنگ کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر بہاولنگر عروج ظہیر کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجرز بہاولنگر نے مختلف کارروائیوں کے دوران نایاب طوطوں اور بٹیر کی غیر قانونی نیٹنگ میں مصروف 2 شکاریوںکو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 10را طوطے، 23گانیدار طوطے،1کالا تیتر اور 1بھورا تیتر جبکہ 18نیٹنگ گیئر ز برآمد کرلئے اور …
غیر قانونی نیٹنگ کے خلاف کارروائیاں، 4 شکاری گرفتار، 35 نایاب طوطوں سمیت متعدد جنگلی پرندے اور شکار کا سامان برآمد

مزید خبریں
لاہور۔22اکتوبر (اے پی پی):محکمہ جنگلی حیات کا جنگلی پرندوں کی غیر قانونی نیٹنگ کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر بہاولنگر عروج ظہیر کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجرز بہاولنگر نے مختلف کارروائیوں کے دوران نایاب طوطوں اور بٹیر کی غیر قانونی نیٹنگ میں مصروف 2 شکاریوںکو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 10را طوطے، 23گانیدار طوطے،1کالا تیتر اور 1بھورا تیتر جبکہ 18نیٹنگ گیئر ز برآمد کرلئے اور ملزمان کیخلاف ایف آئی آرز درج کروائی جارہی ہیں، اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر سرگودھا مقدس گلزار نے فالکن کے ایک غیر قانونی شکاری کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے جال ،بمبواور کبوتر برآمد کرکے اس کیخلاف مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کرادی۔
اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ڈی جی خان کاشف حمید نے1 بٹیر نیٹنگ گیئر ضبط کرکے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی جبکہ ایک دوسری کارروائی میں ایک مشکوک گاڑی کی تلاش کے دوران 2 را طوطے برآمد کرکے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی اور ضبط شدہ طوطے عدالتی حکم پر ڈی جی خان چڑیا گھر منتقل کردیئے ۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر مظفر گڑھ طارق کھوسہ نے بٹیر کے 3نیٹنگ گیئرز اور مرغابی کے شکار کیلئے نصب کی جانیوالی کٹ اور 1بندوق برآمد کرکے ملزمان کیخلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی۔
وائلڈ لائف ایکٹ اور پروٹیکٹڈ ایریاز ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو بھاری جرمانے اور سزائیں ہورہی ہیں۔وائلڈ لائف رینجرز نے گزشتہ روز صوبہ کے مختلف مقامات سے نایاب طوطوں ،بٹیر اور فالکن کی غیر قانونی نیٹنگ میں مصروف 4 شکاریرنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 35نایاب طوطے ،2 تیتر اور 3کبوتر بازیاب کرالئے نیز 22نیٹنگ گیئرز بھی ضبط کرلئے ،1 شکاریکیخلاف مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے جبکہ بقیہ 3کیخلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی گئی ہے ۔







