امریکا میں گندم، مکئی اور سویابین کے نرخوں میں کمی

نیویارک ۔ 28 مارچ (اے پی پی) امریکا میں گندم، مکئی اور سویابین کے نرخوں میں کمی ہوئی۔گندم کے نرخوں میں کمی کی وجہ خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں حالیہ بارشوں کے باعث پیداوار میں اضافے کا امکان ہے۔ شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل گندم کے مئی کے لئے سودے 5 سینٹ کم ہوکر 4.49 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔ مکئی کے مئی …

نیویارک ۔ 28 مارچ (اے پی پی) امریکا میں گندم، مکئی اور سویابین کے نرخوں میں کمی ہوئی۔گندم کے نرخوں میں کمی کی وجہ خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں حالیہ بارشوں کے باعث پیداوار میں اضافے کا امکان ہے۔ شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل گندم کے مئی کے لئے سودے 5 سینٹ کم ہوکر 4.49 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔ مکئی کے مئی کے لئے سودے 1.50 سینٹ گر کر 3.72 ڈالر فی بشل طے پائے۔ سویا بین کے مئی کے لئے سودے 4.75 سینٹ کمی کے ساتھ 10.21 سینٹ فی بشل کے قریب طے پائے۔

مزید خبریں