امریکا میں گندم کے نرخوں میں 3 فیصد کمی

نیویارک ۔ 17 جنوری (اے پی پی) امریکا میں گندم کے نرخوں میں 3 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ عالمی سطح پر وافر سپلائی اورمحکمہ زراعت کی جانب سے ملکی پیداوار میں اضافے کی رپورٹ ہے۔ سویا بین اور مکئی کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل سافٹ ریڈ ونٹر ویٹ کے مارچ کے لیے سودے 4 سینٹ کم ہوکر 4.16 ڈالر …

نیویارک ۔ 17 جنوری (اے پی پی) امریکا میں گندم کے نرخوں میں 3 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ عالمی سطح پر وافر سپلائی اورمحکمہ زراعت کی جانب سے ملکی پیداوار میں اضافے کی رپورٹ ہے۔ سویا بین اور مکئی کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل سافٹ ریڈ ونٹر ویٹ کے مارچ کے لیے سودے 4 سینٹ کم ہوکر 4.16 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔سویابین کے مارچ کے لیے سودے 5.50 سینٹ بڑھ کر 9.66 ڈالر فی بشل طے پائے۔مکئی کے مارچ کے لیے سودے 0.75 سینٹ اضافے کے ساتھ 3.47 ڈالر فی بشل طے پائے۔