امریکا میں گیس کی قیمتیں دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

نیو یارک ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) امریکا میں گیس کی قیمتیں دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز نیویارک مرکنٹائل ایکسیچنج میں گیس کی قیمتوں میں 2.7فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 3.761ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ میں طے پائے ۔ گیس کی قیمتوں میں 9.9سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ کاروباری …

نیو یارک ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) امریکا میں گیس کی قیمتیں دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز نیویارک مرکنٹائل ایکسیچنج میں گیس کی قیمتوں میں 2.7فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 3.761ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ میں طے پائے ۔ گیس کی قیمتوں میں 9.9سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران ایک مرحلے پر قیمت 3.77ڈالر تک بھی پہنچ گئی جو گزشتہ دو سال کی بلند ترین شرح ہے۔

Leave a Reply