لندن ۔ یکم جولائی (اے پی پی) امریکا اور یورپ میں کوکوا اور کافی کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سپلائی میں کمی کے امکانات ہیں۔ نیویارک کے ستمبر کیلئے سودے 80 ڈالر (4.3 فیصد) بڑھنے کے بعد 1941 ڈالر فی ٹن پر بند ہوئے۔لندن کے اسی ماہ کیلئے کوکوا کے سودے 53 پاﺅنڈ سٹرلنگ (3.60 فیصد) بڑھنے کے بعد 1526 پاﺅنڈ فی ٹن میں طے پائے۔روبسٹا کافی …
امریکا و یورپ میں کوکوا اور کافی کے نرخوں میں اضافہ

مزید خبریں
لندن ۔ یکم جولائی (اے پی پی) امریکا اور یورپ میں کوکوا اور کافی کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سپلائی میں کمی کے امکانات ہیں۔ نیویارک کے ستمبر کیلئے سودے 80 ڈالر (4.3 فیصد) بڑھنے کے بعد 1941 ڈالر فی ٹن پر بند ہوئے۔لندن کے اسی ماہ کیلئے کوکوا کے سودے 53 پاﺅنڈ سٹرلنگ (3.60 فیصد) بڑھنے کے بعد 1526 پاﺅنڈ فی ٹن میں طے پائے۔روبسٹا کافی کے جولائی کیلئے سودے 33 ڈالر (1.56 فیصد) بڑھ کر 2155 ڈالر فی ٹن طے پائے۔ستمبر کیلئے روبسٹا کافی کے سودے 2154 ڈالر فی ٹن طے پائے۔ادھر اسی ماہ کیلئے اربیکا کافی کے سودے 0.40 سینٹ (0.32 فیصد) کم ہوکر 1.2595 ڈالر فی پونڈ طے پائے۔مارکیٹ میں اکتوبر کیلئے خام چینی کے سودے 0.20 سینٹ ( 1.48 فیصد) بڑھ کر 13.70 سینٹ فی پونڈ رہے۔سفید چینی کے اگست کیلئے سودے 2.20 ڈالر (0.55 فیصد) اضافے کے ساتھ 401.90 ڈالر فی ٹن طے پائے۔








