امریکا کا ایران سے مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں دوسرا طیارہ بردار بحری بیڑا بھیجنے پر غور

واشنگٹن ۔11فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ جاری مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں تو وہ مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے دوسرا طیارہ بردار بحری بیڑا بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے ایکسیوس کو انٹرویو دیتے ہوئےڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارا ایک بحری بیڑا پہلے ہی وہاں جا رہا ہے اور ممکن ہے کہ دوسرا …

واشنگٹن ۔11فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ جاری مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں تو وہ مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے دوسرا طیارہ بردار بحری بیڑا بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے ایکسیوس کو انٹرویو دیتے ہوئےڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارا ایک بحری بیڑا پہلے ہی وہاں جا رہا ہے اور ممکن ہے کہ دوسرا بھی بھیجا جائے۔انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ سفارتی بات چیت جاری رکھتے ہوئے اضافی فوجی تعیناتیوں پر بھی غور کر رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یا تو ہم معاہدہ کر لیں گے یا پھر ہمیں گزشتہ بار کی طرح سخت اقدام کرنا ہوگااور عندیہ دیا کہ ایک اور طیارہ بردار بحری جہاز خطے کی جانب روانہ کیا جا سکتا ہے۔اس وقت طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن اور متعدد گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز پہلے ہی مشرقِ وسطیٰ میں تعینات کیے جا چکے ہیں۔امریکہ اور ایران کے درمیان گزشتہ ہفتے عمان میں مذاکرات ہوئے تھے اور دونوں فریقین نے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔ تاہم آئندہ مذاکرات کی تاریخ اور مقام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں