امریکا نے برازیل سے درآمد کی جانے والی بعض اشیا پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ اقدام تجارتی قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔رائٹرز کے مطابق امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر نے بدھ کو بتایا کہ یہ ٹیرف امریکی تجارتی قانون کے سیکشن 301 کے تحت نافذ کیا جائے گا
امریکا کا برازیل سے بعض درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

مزید خبریں
واشنگٹن ۔16جولائی (اے پی پی):امریکا نے برازیل سے درآمد کی جانے والی بعض اشیا پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ اقدام تجارتی قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔رائٹرز کے مطابق امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر نے بدھ کو بتایا کہ یہ ٹیرف امریکی تجارتی قانون کے سیکشن 301 کے تحت نافذ کیا جائے گا۔امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر کے مطابق یہ فیصلہ ایک سالہ تحقیقات کے بعد کیا گیا، جس میں برازیل کی ڈیجیٹل تجارت، محصولات، دانشورانہ املاک کے تحفظ، ایتھنول تک رسائی اور جنگلات کی کٹائی سے متعلق پالیسیوں کا جائزہ لیا گیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان پالیسیوں سے امریکی تجارت متاثر ہو رہی ہے۔جیمیسن گریر نے کہا کہ یہ اقدام مبینہ غیر منصفانہ تجارتی طریقوں سے نمٹنے اور امریکی کارکنوں اور کمپنیوں کو برابری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران برازیل کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ان معاملات کے حل میں کامیاب نہیں ہو سکے، تاہم امریکہ مزید بات چیت کے لیے تیار ہے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے برازیلی حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ انہوں نے برازیل کے صدر لوئیز ایناسیو لولا ڈا سلوا پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے معاہدے کے بجائے اپنی سیاسی ترجیحات کو فوقیت دی۔رپورٹس کے مطابق برازیل، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ٹیرف حکمت عملی کے تحت ہدف بننے والا پہلا ملک ہوگا، جس میں امریکی تجارتی قانون کے سیکشن 301 کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ شق مبینہ غیر منصفانہ تجارتی سرگرمیوں کی تحقیقات کی اجازت دیتی ہے۔








