امریکا کا بنگلہ دیش کو کورونا ویکسین کی مزید 25 لاکھ خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان

واشنگٹن ۔24ستمبر (اے پی پی):امریکا نے بنگلہ دیش کو کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ویکسین کی مزید 25 لاکھ خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کے عہدیدار نے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے عالمی عطیات بڑھانے کے اعلان کے بعد کورونا ویکسین کی نئی کھیپ میں فائرز ویکسین کی 25 لاکھ 8 ہزار 480 کی …

واشنگٹن ۔24ستمبر (اے پی پی):امریکا نے بنگلہ دیش کو کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ویکسین کی مزید 25 لاکھ خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کے عہدیدار نے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے عالمی عطیات بڑھانے کے اعلان کے بعد کورونا ویکسین کی نئی کھیپ میں فائرز ویکسین کی 25 لاکھ 8 ہزار 480 کی خوراکیں موجود ہیں جو پیر کو بنگلہ دیش پہنچ جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کہا کہ یہ نئی کھیپ عالمی ادارہ صحت کے کوویکس پروگرام کے تحت فراہم کی جائیں گیں ۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں اب تک صرف 9.3 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی گئی ہیں ۔