امریکا کا تائیوان کو 11.1 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کا اعلان

واشنگٹن۔18دسمبر (اے پی پی):امریکا نے تائیوان کے لیے 11.1 ارب ڈالر مالیت کے اسلحہ پیکج کی منظوری دے دی۔رائٹرز کے مطابق امریکا نے گزشتہ روزتائیوان کو 11.1 بلین ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دی، جو تائیوان کے لیے امریکی ہتھیاروں کا سب سے بڑا پیکج ہے ۔تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ انتظامیہ کے تحت دوسرا اعلان ہے ۔ مجوزہ ہتھیاروں …

واشنگٹن۔18دسمبر (اے پی پی):امریکا نے تائیوان کے لیے 11.1 ارب ڈالر مالیت کے اسلحہ پیکج کی منظوری دے دی۔رائٹرز کے مطابق امریکا نے گزشتہ روزتائیوان کو 11.1 بلین ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دی، جو تائیوان کے لیے امریکی ہتھیاروں کا سب سے بڑا پیکج ہے ۔تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ انتظامیہ کے تحت دوسرا اعلان ہے ۔

مجوزہ ہتھیاروں کی فروخت میں HIMARS راکٹ سسٹم، ہاویٹزر، جیولن اینٹی ٹینک میزائل، الٹیئس لوئٹرنگ جنگی ڈرون اور دیگر آلات شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ پیکیج کانگریس کے نوٹیفکیشن مرحلے پر ہے، جہاں کانگریس کے پاس موقع ہے کہ وہ چاہے تو تائیوان کو امریکی اسلحہ کی فروخت کو روک یا اس میں ردوبدل کر سکتی ہے ۔ یہ اعلان تائیوان کے وزیر خارجہ کے امریکی حکام سے ملاقات کے لیے گزشتہ ہفتے واشنگٹن کے غیر اعلانیہ دورے کے بعد کیا گیا ہے۔