امریکا کا حوثیوں کے مالیاتی نیٹ ورک کی نشاندہی کرنے پر 15 ملین ڈالر انعام کا اعلان

واشنگٹن ۔7مارچ (اے پی پی):امریکانے حوثی گروپ کے مالیاتی نیٹ ورک بارے معلومات فراہم کرنے پر بڑے مالی انعام کی پیشکش کی ہے۔العربیہ نے امریکی محکمہ خارجہ کے پروگرام انعامات برائے انصاف کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ اگر کسی کے پاس حوثی فنانسرز، ساتھیوں یا مالیاتی نیٹ ورکس بارے معلومات ہیں تو فراہم کرنے پر اسے 15 ملین ڈالر تک انعام دیا جاسکتا ہے۔ اس انعام کا مقصد …

واشنگٹن ۔7مارچ (اے پی پی):امریکانے حوثی گروپ کے مالیاتی نیٹ ورک بارے معلومات فراہم کرنے پر بڑے مالی انعام کی پیشکش کی ہے۔العربیہ نے امریکی محکمہ خارجہ کے پروگرام انعامات برائے انصاف کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ اگر کسی کے پاس حوثی فنانسرز، ساتھیوں یا مالیاتی نیٹ ورکس بارے معلومات ہیں تو فراہم کرنے پر اسے 15 ملین ڈالر تک انعام دیا جاسکتا ہے۔ اس انعام کا مقصد حوثی گروپ کے مالی وسائل میں خلل ڈالنا ہے جس نے مشرق وسطیٰ میں امریکی کارکنوں اور اسرائیل جیسے امریکی علاقائی شراکت داروں پر حملے کرنے کی مسلسل کوششیں کیں۔