امریکا کیوبا پر عائد پابندیاں جلد ختم کرے ،چین

چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ کیوبا پر عائد پابندیاں جلد ختم کرے اور بار بار دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانا بند کرے

بیجنگ۔11اگست (اے پی پی):چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ کیوبا پر عائد پابندیاں جلد ختم کرے اور بار بار دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانا بند کرے۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نےامریکا کی جانب سے حال ہی میں دوبارہ چین، روس اور کیوبا کے فوجی تعاون کو بہانہ بنا کر کیوبا کی مزید کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں عائد کرنے سے متعلق گزشتہ روز ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ چین کی طرف سے کئی بار اس معاملے پر چین کا موقف واضح کیا جا چکا ہے۔ ہم امریکا پر زور دیتے ہیں کہ وہ جلد کیوبا پر عائد پابندیاں ختم کرے اور بار بار دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانا بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور کیوبا کا تعاون شفاف اور قانونی ہے اور چین قومی خودمختاری کے تحفظ اور بیرونی مداخلت کی مخالفت میں کیوبا کی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید خبریں