امریکا کی آرمی سینٹرل کمانڈ کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ آبادی کے لیے امدادی سامان لے کر پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی

راولپنڈی۔6ستمبر (اے پی پی):امریکا نے آرمی سینٹرل کمانڈ کے ذریعے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ آبادی کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کی ہے،امدادی سامان لے کر پہلی پرواز پہنچ گئی۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکہ سے کل 6 پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچیں گی، جن میں خیمے، پانی نکالنے والی مشینیں (ڈی واٹرنگ پمپس) اور جنریٹرز …

راولپنڈی۔6ستمبر (اے پی پی):امریکا نے آرمی سینٹرل کمانڈ کے ذریعے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ آبادی کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کی ہے،امدادی سامان لے کر پہلی پرواز پہنچ گئی۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکہ سے کل 6 پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچیں گی، جن میں خیمے، پانی نکالنے والی مشینیں (ڈی واٹرنگ پمپس) اور جنریٹرز سمیت دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔پہلی پرواز ہفتہ کو پاکستان پہنچی۔

امریکی ناظم الامور اور کمانڈر آرمی سنٹرل کمانڈ نے ابتدائی امدادی سامان کی وصولی کی تقریب میں شرکت کی اور یہ سامان باضابطہ طور پر پاک فوج کے حوالے کیا۔یہ امدادی سامان پاک فوج کے سیلاب ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جائے گا، جہاں سے اسے سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔پاکستان کی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر امریکی حکومت اور افواج کے شکر گزار ہیں۔