واشنگٹن ۔7مارچ (اے پی پی):امریکا نے روس کےساتھ رابطہ رکھنےوالے7 حوثی رہنماؤں پر پابندیاں عائد کر دیں۔العربیہ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کے دفتر برائے کنٹرول غیر ملکی اثاثہ جات نے 7 سینئر حوثی رہنماؤں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے جن پر یمن میں حوثی فوجی کارروائیوں کی حمایت کے لیے روس سے ہتھیاروں کی سمگلنگ اور خریداری میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ امریکی وزیر خزانہ …
امریکا کی روس کےساتھ رابطہ رکھنےوالے7 حوثی رہنماؤں پر پابندیاں عائد

مزید خبریں
واشنگٹن ۔7مارچ (اے پی پی):امریکا نے روس کےساتھ رابطہ رکھنےوالے7 حوثی رہنماؤں پر پابندیاں عائد کر دیں۔العربیہ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کے دفتر برائے کنٹرول غیر ملکی اثاثہ جات نے 7 سینئر حوثی رہنماؤں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے جن پر یمن میں حوثی فوجی کارروائیوں کی حمایت کے لیے روس سے ہتھیاروں کی سمگلنگ اور خریداری میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ متعدد بین الاقوامی ذرائع سے ہتھیار حاصل کرکے حوثی رہنماؤں نے اپنی جنگی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے جس سے بحیرہ احمر کے خطے کے استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکا حوثیوں کی عسکری سرگرمیوں کو روکنے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال اور اپنے علاقائی شراکت داروں کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ عالمی سمندری تجارت خطرے میں ڈالنے کی ان کی صلاحیت محدود کردے گا۔
جن حوثی رہنماوں پر پابندیاں عائد کی گئیں ان میں محمد عبدالسلام،اسحاق عبدالملک عبداللہ المعونی، مہدی محمد حسین المشاط،محمد علی الحوثی،علی محمد محسن صالح الہادی،عبدالملک عبداللہ محمد العاجری اور خالد حسین صالح جابر شامل ہیں ۔ پابندیوں میں امریکا کے اندر درج افراد و اداروں کی ملکیت یا امریکی افراد کے زیر کنٹرول تمام اثاثوں کو منجمد کرنا شامل ہے۔ امریکی افراد اور کمپنیوں کو بھی ان کے ساتھ ڈیل کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ امریکی وزارت خزانہ نے خبردار کیا کہ ان پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیوانی یا فوجداری سزائیں دی جا سکتی ہیں۔








