واشنگٹن ۔13جنوری (اے پی پی):وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے گرین لینڈ کو اپنی عملداری میں لانے کی خواہش دراصل روس اور چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی عالمی مسابقت کا نتیجہ ہے۔ تاس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کارولین لیویٹ نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خدشہ ہے کہ اگر امریکا نے بروقت اقدام نہ کیا تو گرین …
امریکا کی گرین لینڈ پر قبضہ کی خواہش روس اور چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی عالمی مسابقت کا نتیجہ ہے، وائٹ ہاؤس

مزید خبریں
واشنگٹن ۔13جنوری (اے پی پی):وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے گرین لینڈ کو اپنی عملداری میں لانے کی خواہش دراصل روس اور چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی عالمی مسابقت کا نتیجہ ہے۔ تاس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کارولین لیویٹ نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خدشہ ہے کہ اگر امریکا نے بروقت اقدام نہ کیا تو گرین لینڈ مستقبل میں روس یا چین کے زیرِ اثر آ سکتا ہے، جو نہ صرف امریکا بلکہ یورپ اور خود گرین لینڈ کے مفاد میں بھی نہیں ہوگا۔
انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکی صدر اس بات پر واضح ہیں کہ امریکا گرین لینڈ کو حاصل کرنا چاہتا ہے تاکہ اسے کسی ممکنہ قبضے سے بچایا جا سکے۔ ان کے مطابق یہ ممکن ہے کہ گرین لینڈ کے بہترین مفاد میں یہی ہو کہ وہ امریکا کا حصہ بن جائے۔واضح رہے کہ گرین لینڈ ڈنمارک کا ایک خودمختار علاقہ ہے۔ 1951 میں امریکا اور ڈنمارک کے درمیان گرین لینڈ ڈیفنس معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت امریکا نے جزیرے کے دفاع کی ذمہ داری لی تھی۔








