برازیلیا ۔15اگست (اے پی پی):برازیل نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔ شنہوا کے مطابق برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا دا سلوا نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے سامنے ہرگز سر نہیں جھکائے گا۔ یہ بیان انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس الزام کے ردعمل میں دیا، جس میں ٹرمپ نے برازیل کو "ایک خوفناک تجارتی شراکت دار" …
امریکا کے سامنے نہیں جھکیں گے ، برازیل
برازیلیا ۔15اگست (اے پی پی):برازیل نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔ شنہوا کے مطابق برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا دا سلوا نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے سامنے ہرگز سر نہیں جھکائے گا۔
یہ بیان انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس الزام کے ردعمل میں دیا، جس میں ٹرمپ نے برازیل کو "ایک خوفناک تجارتی شراکت دار” قرار دیا تھا۔انہوں نے ریاست پرنامبوکو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سراسر جھوٹ ہے کہ برازیل برا تجارتی شراکت دار ہے۔
برازیل ایک اچھا ملک ہے، لیکن وہ امریکا کی حکومت کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں۔









