لاس اینجلس ۔12ستمبر (اے پی پی):امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ۔اے ایف پی کے مطابق لاس اینجلس کے شمال میں اینجلس نیشنل فاریسٹ میں9ستمبر اتوار کو لگنے والی آگ جو ایک ہزار فیصد سے زیادہ رقبہ پر پھیل گئی ہے، نے درجنوں گھروں کو جلاکر راکھ کردیا ہے ۔ لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ لونا …
امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ ، ایک ہزار فیصد سے زیادہ رقبہ پر پھیل گئی، ہنگامی حالت کا اعلان

مزید خبریں
لاس اینجلس ۔12ستمبر (اے پی پی):امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ۔اے ایف پی کے مطابق لاس اینجلس کے شمال میں اینجلس نیشنل فاریسٹ میں9ستمبر اتوار کو لگنے والی آگ جو ایک ہزار فیصد سے زیادہ رقبہ پر پھیل گئی ہے، نے درجنوں گھروں کو جلاکر راکھ کردیا ہے ۔
لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے بتایا کہ رائٹ ووڈ اور ماؤنٹ بالڈی کے قصبوں میں آگ لگنے کے بعد حکام نے بڑے پیمانے پر انخلاء کے احکامات جاری کئے ہیں اور اس آگ سے کم از کم 33 مکانات، کئی کیبن جل کر تباہ ہوگئے ہیں ۔ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نےہنگامی حالت کا اعلان کیا اور بدھ کو لائن فائر پر کمانڈ پوسٹ کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کیلیفورنیا ان تباہ کن آگ سے نمٹنے کے لیے دستیاب وسائل کو استعمال کررہا ہے اور وفاقی اور مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہے ہیں ۔ ان کے دفتر نے بتایا کہ 5,700 سے زیادہ ایمرجنسی اہلکار درجنوں طیاروں اور 500 سے زیادہ فائر انجنوں کے ساتھ آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں ۔








