امریکہ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

سعودی گولڈ
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

نیویارک ۔ 27 نومبر (اے پی پی) امریکہ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین امریکہ تجارتی مذاکرات میں پشرفت کے امکانات ہیں۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.5 فیصد بڑھ کر 1461.51 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کے لیے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1460.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1457.77 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1457.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1457.07 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے معمولی تبدیلی کے ساتھ 1456.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔