اسلام آباد۔ 15 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکہ نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو سرد خانے میں ڈال دیا، امریکہ بھارت اور اسرائیل کی مکمل پشت پناہی کر رہا ہے، امریکہ نے اپنے ہدف کو فلسطین سے مشرق وسطی منتقل کر دیا ہے، مسلمان ملکوں بالخصوص عرب ممالک کیلئے سوچنے کا مقام ہے کہ وہ ہمیں کہاں لے …
امریکہ بھارت اور اسرائیل کی مکمل پشت پناہی کر رہا ہے،مسلمان ملکوں بالخصوص عرب ممالک کیلئے سوچنے کا مقام ہے کہ وہ ہمیں کہاں لے جا رہے ہیں، بھارت خود کو خطہ میں انگریز کا جانشین سمجھتا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 15 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکہ نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو سرد خانے میں ڈال دیا، امریکہ بھارت اور اسرائیل کی مکمل پشت پناہی کر رہا ہے، امریکہ نے اپنے ہدف کو فلسطین سے مشرق وسطی منتقل کر دیا ہے، مسلمان ملکوں بالخصوص عرب ممالک کیلئے سوچنے کا مقام ہے کہ وہ ہمیں کہاں لے جا رہے ہیں، بھارت خود کو خطہ میں انگریز کا جانشین سمجھتا ہے، مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو حل کرنے کیلئے تمام مسلمان ملکوں بالخصوص عرب ممالک کو متحد ہونے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی مظالم کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھانے کی ضرورت ہے، آزاد کشمیر کے عوام فلسطینوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وہ منگل کو یہاں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز کے زیر اہتمام سیمینار سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے 70 سالہ دیرینہ تنازعات کے حل میں امریکہ رکاوٹ ہے۔ امریکہ نے دونوں دیرینہ تنازعات کو سرد خانے میں ڈال دیا ہے اور اب اپنے ہدف کو مشرق وسطی منتقل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت اور اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے۔








