امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس نے خوفناک شکل اختیار کرلی، ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 28529 ہوگئی

واشنگٹن ۔ 16اپریل (اے پی پی)امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس نے خوفناک شکل اختیار کرلی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2494 افراد کے ہلاک ہونے کے ساتھ ہی ملک میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 28529 ہوگئی ہے۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ نے جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میںکورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 637،359 تک پہنچ …

واشنگٹن ۔ 16اپریل (اے پی پی)امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس نے خوفناک شکل اختیار کرلی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2494 افراد کے ہلاک ہونے کے ساتھ ہی ملک میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 28529 ہوگئی ہے۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ نے جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میںکورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 637،359 تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کورونا وائرس کو 11 مارچ کو وبا قرار دے چکا ہے۔ ادھر امریکی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے کہا ہے کہ ان کی ریاست ابھی مشکل دور سے باہرنہیں نکلی ہے لیکن ہم وائرس کا پھیلاو¿ روک سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں داخل افراد کی ک±ل تعداد کم ہورہی ہے اور اموات کی شرح بھی مستحکم ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوامی صحت کے معیارات کو مدِنظر رکھتے ہوئے بتدریج اقتصادی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔