امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر عبداللہ حسین ہارون نے نگراں وزیر خارجہ کا قلمدان سنبھال لیا

اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) سندھ اسملبی کے سابق سپیکر اور امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر عبداللہ حسین ہارون نے نگراں وزیر خارجہ کا قلمدان سنبھال لیا۔صدر مملکت ممنون حسین نے منگل کو ایوان صدر میں نئی نگراں کابینہ سے حلف لیا۔عبداللہ حسین ہارون 21اکتوبر 1950کو پیدا ہوئے۔وہ ستمبر 2008سے دسمبر 2012تک امریکہ میں پاکستان کے سفیر رہے ہیں۔ وہ سندھ اسمبلی کے سابق سپیکر کے …

اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) سندھ اسملبی کے سابق سپیکر اور امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر عبداللہ حسین ہارون نے نگراں وزیر خارجہ کا قلمدان سنبھال لیا۔صدر مملکت ممنون حسین نے منگل کو ایوان صدر میں نئی نگراں کابینہ سے حلف لیا۔عبداللہ حسین ہارون 21اکتوبر 1950کو پیدا ہوئے۔وہ ستمبر 2008سے دسمبر 2012تک امریکہ میں پاکستان کے سفیر رہے ہیں۔ وہ سندھ اسمبلی کے سابق سپیکر کے عہدے پر بھی فائز اور مختلف تعلیمی اداروں،سپورٹس ایسوسی ایشنز اور چیرٹی تنظیموں کے بورڈ ممبر بھی رہے۔حسین ہارون ،سعید ہارون کے صاحبزادے،حمید ہارون کے بڑے بھائی اور سر عبداللہ ہارون کے پوتے ہیں۔سر عبداللہ ہارون ایک سیاستدان تھے جنہیں قائد اعظم محمد علی جناح آل انڈیا مسلم لیگ کا مظبوط ترین ستون کہتے تھے۔ان کا تعلق بھارتی ریاست گجرات کے کچھ خاندان سے ہے جو 1947میں آزادی سے قبل کراچی منتقل ہوئے ۔عبداللہ حسین ہارون نے اپنی تعلیم کراچی گرامر سکول سے مکمل کی اور بعد ازاں یونیورسٹی آف کراچی سے اپنی تعلم ختم کی۔