امریکہ میں پاکستان کے سفیراعزازاحمد چوہدری کا نیوزچینل کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ چین اور امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے امریکہ سے ہمیشہ تعاون کیاہے۔ نجی نیوزچینل کوایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکہ کے ساتھ مل کر مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا خواہشمند ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ چین اور امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے امریکہ سے ہمیشہ تعاون کیاہے۔ نجی نیوزچینل کوایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکہ کے ساتھ مل کر مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے کردارکی تعریف کرنے کی بجائے امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں کاملبہ پاکستان پرڈال رہاہے جو بالکل نامناسب ہے۔ اعزاز احمدچوہدری نے کہا کہ پاکستان چارعشروں سے پینتیس لاکھ سے زائدافغان پناہ گزینوں کابوجھ اٹھارہاہے اور امریکہ کو ان پناہ گزینوں کی وطن واپسی میں ہماری مدد کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ طالبان کی قیادت افغانستان فرار ہوچکی ہے اور پاکستانی مسلح افواج نے دہشتگردوں کے تمام ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں اورملک میں دہشت گردوں کیلئے کوئی پناہ گاہ موجود نہیں ہے۔