امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری کی امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن ٹام کاٹن اور ایوان نمائندگان کے رکن مارک میڈو سے ملاقات کے دوران بات چیت

افغانستان میں مسلسل عدم استحکام سے پاکستان کی ڈومسٹیک اور سکیورٹی کامیابیوں کو خطرات ہیں امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری کی امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن ٹام کاٹن اور ایوان نمائندگان کے رکن مارک میڈو سے ملاقات کے دوران بات چیت اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں مسلسل …

افغانستان میں مسلسل عدم استحکام سے پاکستان کی ڈومسٹیک اور سکیورٹی کامیابیوں کو خطرات ہیں
امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری کی امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن ٹام کاٹن اور ایوان نمائندگان کے رکن مارک میڈو سے ملاقات کے دوران بات چیت

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں مسلسل عدم استحکام سے پاکستان کی ڈومسٹیک اور سکیورٹی کامیابیوں کو خطرات ہیں۔ پاکستان اور امریکہ دونوں افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو واشنگٹن میں رپبلکن سینیٹر اور سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن ٹام کاٹن اور ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن مارک میڈو سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ملاقاتوں کے دروان اعزاز احمد چوہدری نے امریکی سینیٹر اور رکن کانگریس کو پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات میں حالیہ پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ مشترکہ دو طرفہ اور علاقائی مفادات کے حصول کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان وسیع البنیاد پارٹنر شپ ضروری ہے۔ انہوں نے امریکی کانگریس ارکان کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور کوششوں کے بارے میں بریف کیا۔ ٹام کاٹن اور مارک میڈو نے اس بات سے اتفاق کیا کہ خطے میں مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے دونوں ملکوں کے مابین مسلسل تعاون ضروری ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply