امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری کی کشمیری امریکن نمائندہ وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پر امن تصفیئے کے ذریعے جنوبی ایشیاءمیں امن و استحکام کے حصول کیلئے پر عزم ہے۔یہ یقین دہانی انہوں نے کشمیری امریکن نمائندہ وفد کو کرائی جنہوں نے ہفتہ کو واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ان سے ملاقات کی۔ پاکستان سفیر …

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پر امن تصفیئے کے ذریعے جنوبی ایشیاءمیں امن و استحکام کے حصول کیلئے پر عزم ہے۔یہ یقین دہانی انہوں نے کشمیری امریکن نمائندہ وفد کو کرائی جنہوں نے ہفتہ کو واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ان سے ملاقات کی۔ پاکستان سفیر نے اس موقع اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔پاکستانی سفیر نے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی گرتی ہوئی صورتحال سے متعلق بریف کیا اور کہا کہ یہ بات دنیا بھر میں رہنے والے کشمریوں کیلئے باعث فخر ہے کہ بھارت کے وحشیانہ مظالم اور جارحیت کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں بڑی تعداد میں پر امن کشمیری احتجاجی مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی مظالم اور قتل عام کیخلاف اپنی آواز بلند کی۔

مزید خبریں