امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ58 لاکھ ہوگئی

واشنگٹن۔10دسمبر (اے پی پی):امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ58 لاکھ 20 ہزار ہوگئی جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ96 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد15820042تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد6296933 …

واشنگٹن۔10دسمبر (اے پی پی):امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ58 لاکھ 20 ہزار ہوگئی جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ96 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد15820042تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد6296933 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 296698افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ9226411 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 لاکھ 75 ہزار سے زائد ہے۔ ایک کروڑ58 لاکھ متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص اس سال 22 جنوری کو ہوئی تھی۔