امریکہ نکولس مادوروکے خلاف اتحاد بنانا جاری رکھے گا، مائیک پومپیو

واشنگٹن ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) امریکہ نے کہا ہے کہ وہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے خلاف اتحاد بنانا جاری رکھے گا اور اسے وسائل سے محروم کرے گا۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے برازیل کے وزیر خارجہ ارنسٹو اراجو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاکہ ہم اتحاد بنانے کا کام جاری رکھیں گے اور وہاں کی حکومت کودولت اور وسائل سے محروم کریں گے۔ پومپیوان …

واشنگٹن ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) امریکہ نے کہا ہے کہ وہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے خلاف اتحاد بنانا جاری رکھے گا اور اسے وسائل سے محروم کرے گا۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے برازیل کے وزیر خارجہ ارنسٹو اراجو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاکہ ہم اتحاد بنانے کا کام جاری رکھیں گے اور وہاں کی حکومت کودولت اور وسائل سے محروم کریں گے۔ پومپیوان دنوں برازیل ، گیانا ، سورینام کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ اس دورے کا مقصد جنوبی امریکہ کے ممالک کے ساتھ معاشی تعلقات کو مستحکم کرنا اور وینزویلا کے مہاجرین کے لئے مالی اعانت فراہم کرنا ہے۔

مزید خبریں