وزیراعلی مریم نواز کا راولپنڈی میں جام شہادت نوش کرنیوالے سی سی ڈی انسپکٹر عدنان غیور کو خراج عقیدت

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں جام شہادت نوش کرنے والے سی سی ڈی انسپکٹر عدنان غیور کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعلی نے شہید انسپکٹر کے غمزدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ عدنان غیور تھانہ چکلالہ کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مبینہ مقابلےمیں فائرنگ کے تبادلے کے دوران گولی لگنے سے شہید ہوئے تھے۔

لاہور۔2ستمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں جام شہادت نوش کرنے والے سی سی ڈی انسپکٹر عدنان غیور کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعلی نے شہید انسپکٹر کے غمزدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ عدنان غیور تھانہ چکلالہ کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مبینہ مقابلےمیں فائرنگ کے تبادلے کے دوران گولی لگنے سے شہید ہوئے تھے۔

مزید خبریں