امریکہ کا شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیوں کی قرارداد پر رائے شماری کے لئے سلامتی کونسل کا اجلاس پیر کو بلانے کا مطالبہ

واشنگٹن۔ 9 ستمبر (اے پی پی)امریکا نے شمالی کوریا پر سخت ترین پابندیوں عائد کرنے کے لئے قرارداد پر رائے شماری کے لئے سلامتی کونسل کا اجلاس پیر کوبلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکا کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کا مسودہ گزشتہ منگل کو سلامتی کونسل کے اراکین میں تقسیم کیا گیا تھا جس کے بعد امریکا نے چھ دن کے اندر ووٹنگ کرانے کی تجویز پیش کی تھی۔ …

واشنگٹن۔ 9 ستمبر (اے پی پی)امریکا نے شمالی کوریا پر سخت ترین پابندیوں عائد کرنے کے لئے قرارداد پر رائے شماری کے لئے سلامتی کونسل کا اجلاس پیر کوبلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکا کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کا مسودہ گزشتہ منگل کو سلامتی کونسل کے اراکین میں تقسیم کیا گیا تھا جس کے بعد امریکا نے چھ دن کے اندر ووٹنگ کرانے کی تجویز پیش کی تھی۔ امریکی قرارداد پر سلامتی کونسل کے 15اراکین نے مشاورت مکمل کرلی ہے جبکہ روس اور چین اس پر مزید مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ روس نے واضح کیا ہے کہ شمالی کوریا پر اب تک عائد کی جانے والی پابندیاں بے اثر رہی ہیں اور مزید سخت پابندیاں شمالی کوریا کی عوام کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گی۔

Leave a Reply