نیویارک ۔ 15 جولائی (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کو عالمی معاہدہ قرار دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ امریکا کواس بین الاقوامی معاہدے کے سلسلے میں اپنے موقف پر نظرثانی کرنا چاہئے۔ارنا نیوز کے مطابق محمد جواد ظریف نے نیویارک پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی سمجھوتہ ایک عالمی معاہدہ ہے جس پر تمام فریقوں …
امریکہ کومشترکہ جامع ایکشن پلان بین الاقوامی معاہدے کے سلسلے میں اپنے موقف پر نظرثانی کرنا چاہئے، ایرانی وزیر خارجہ

مزید خبریں
نیویارک ۔ 15 جولائی (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کو عالمی معاہدہ قرار دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ امریکا کواس بین الاقوامی معاہدے کے سلسلے میں اپنے موقف پر نظرثانی کرنا چاہئے۔ارنا نیوز کے مطابق محمد جواد ظریف نے نیویارک پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی سمجھوتہ ایک عالمی معاہدہ ہے جس پر تمام فریقوں کا اتفاق ہے اور کئی برس کے مذاکرات اور گفتگو کے بعد طے پایا ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ معاہدے کے تمام فریق اس کی پابندی کریں گے








