اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ امریکہ کو طبی سامان کا تحفہ بھیجنے پر خوشی ہے، ہمیشہ بڑی طاقتوں کی جانب سے پاکستان کو سامان بھیجنے کے منظر نامہ کی تبدیلی پر اﷲ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ پاکستان نے …
امریکہ کو طبی سامان کا تحفہ بھیجنے پر خوشی ہے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ امریکہ کو طبی سامان کا تحفہ بھیجنے پر خوشی ہے، ہمیشہ بڑی طاقتوں کی جانب سے پاکستان کو سامان بھیجنے کے منظر نامہ کی تبدیلی پر اﷲ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ پاکستان نے امریکہ کو طبی سامان کا تحفہ بھیجا، ورنہ ہمیشہ یہی دیکھنے کو ملتا تھا کہ بڑی طاقتیں پاکستان کو سامان بھیجتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اﷲ کا شکر ہے کہ ہم اس منظر نامہ کو تبدیل کر سکے، اس سنگ میل کےلئے ہمارے تمام انجنئیرز، سائنسدان اور دیگر لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔








