امریکی انتظامیہ کا مشرق وسطیٰ سے لاکھوں شہریوں کے ممکنہ انخلا کے منصوبے پر غور

واشنگٹن۔24اکتوبر (اے پی پی):امریکی انتظامیہ نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے پھیل جانے کے خدشے کے پیش نظر مشرق وسطیٰ سے لاکھوں امریکی شہریوں کے ممکنہ انخلا کے منصوبے کی تیاری شروع کر دی ہے ۔ معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت صرف اسرائیل اور لبنان میں 6 سے7 لاکھ امریکی شہری موجود ہیں جن کو اس بات پر تشویش ہے کہ …

واشنگٹن۔24اکتوبر (اے پی پی):امریکی انتظامیہ نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے پھیل جانے کے خدشے کے پیش نظر مشرق وسطیٰ سے لاکھوں امریکی شہریوں کے ممکنہ انخلا کے منصوبے کی تیاری شروع کر دی ہے ۔

معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت صرف اسرائیل اور لبنان میں 6 سے7 لاکھ امریکی شہری موجود ہیں جن کو اس بات پر تشویش ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ بدترین صورتحال اختیار کر سکتی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق ایسی صورتحال کے لئے منصوبہ بندی نہ کرنا غیر ذمہ دارانہ ہوگا۔ امریکی حکام کے لئے ممکنہ اسرائیلی زمینی کارروائی کے بعد جنگ پھیل جانے کے خدشات سے بہت پریشان ہیں ۔

حالیہ دنوں میں امریکی انتظامیہ نے اپنی توجہ اس پیچیدہ لاجسٹک صورتحال کی طرف مبذول کرائی ہے جو اچانک بڑی تعداد میں امریکی شہریوں کے انخلا کی صورت میں پیش آسکتی ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق حماس کے حملے کے وقت اسرائیل میں تقریباً 6 لاکھ امریکی شہری اور لبنان میں مزید 86,000 امریکی شہری موجودتھے۔