اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) امریکی حکومت کی جانب سے پاکستانی پولیس کو دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف لڑنے کیلئے 28 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گیارہ بکتر بند گاڑیوں فراہم کر دی گئیں۔ بدھ کو امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے قائم مقام معاون سیکرٹری ڈیوڈ رینز نے تقریب کے دوران گیارہ بکتر بند گاڑیاں اسلام آباد پولیس، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور …
امریکی حکومت کی جانب سے پاکستانی پولیس کو دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف لڑنے کیلئے 11 بکتر بند گاڑیاںفراہم کر دی گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) امریکی حکومت کی جانب سے پاکستانی پولیس کو دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف لڑنے کیلئے 28 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گیارہ بکتر بند گاڑیوں فراہم کر دی گئیں۔ بدھ کو امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے قائم مقام معاون سیکرٹری ڈیوڈ رینز نے تقریب کے دوران گیارہ بکتر بند گاڑیاں اسلام آباد پولیس، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور خیبر پختونخواپولیس کے حوالے کیں۔ امریکی حکومت کی جانب سے اِن بکتر بند گاڑیوں کی فراہمی پاکستانی عوام کے تحفظ و سلامتی کو بہتر بنانے کے لئے پاکستان کے ساتھ ملکرکام کرنے کے عزم کی عکاس ہے۔ تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری، فرنٹیئر کانسٹیبلری کے کمانڈنٹ لیاقت علی خان اور خیبر پختونخواپولیس کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ڈاکٹر محمد نعیم خان نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام معاون سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ رینز نے کہا کہ پاکستانی پولیس عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے ہر روز قربانیاں دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان دونوں ممالک میں ہم اپنے عوام کی حفاظت کے لئے پولیس پر انحصار کرتے ہیں اور ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پاکستان میں سلامتی و قانون کی حکمرانی کے لئے پاکستانی عوام کا ساتھ دیتے رہیں گے۔








