امریکی ریاستوں ٹیکساس، آرکنساس، اوکلاہوما اور کینٹکی میں طوفان کے باعث 15 افراد ہلاک

واشنگٹن ۔27مئی (اے پی پی):امریکا کی ریاستوں ٹیکساس، آرکنساس، اوکلاہوما اور کینٹکی میں طوفان اور ہوا کے بگولوں کے باعث 15 افراد ہلاک ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق ٹیکساس کی کوک کاؤنٹی میں طوفان نے سڑک کے کنارے ٹریول سٹاپ اور موبائل ہومز کی کمیونٹی کو تباہ کر دیا۔ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نےبتایا کہ کائونٹی میں 7افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔انہوں نےکہا کہ …

واشنگٹن ۔27مئی (اے پی پی):امریکا کی ریاستوں ٹیکساس، آرکنساس، اوکلاہوما اور کینٹکی میں طوفان اور ہوا کے بگولوں کے باعث 15 افراد ہلاک ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق ٹیکساس کی کوک کاؤنٹی میں طوفان نے سڑک کے کنارے ٹریول سٹاپ اور موبائل ہومز کی کمیونٹی کو تباہ کر دیا۔ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نےبتایا کہ کائونٹی میں 7افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔انہوں نےکہا کہ طوفان کے باعث 200 سے زائد مکانات اور دیگر عمارتیں تباہ ہو گئیں جبکہ 120 ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔

مقامی حکام نے بتایا کہ ریاست آرکنساس میں طوفان سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔اوکلاہوما میں مییس کاؤنٹی کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ طوفان کے باعث2 افراد ہلاک ہو گئے۔کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیر نے کہا کہ لوئس ول میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے ۔ پاور آئوٹج .یو ایس نے بتایا کہ ٹیکساس، آرکنساس اور کینٹکی میں3 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔