امریکی ساحل کے قریب میکسیکن بحریہ کا طیارہ گر کرتباہ ، 5افراد ہلاک

واشنگٹن/میکسیکو سٹی۔23دسمبر (اے پی پی):امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحل کے قریب میکسیکن بحریہ کا ایک طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ ایک شخص تاحال لاپتا ہے۔الجزیزہ نے میکسیکن بحریہ کے سیکرٹر یٹ کے حوالے سے بتایا کہ یہ طیارہ انسانی ہمدردی پر مبنی طبی منتقلی کے مشن پر تھا،اس میں مجموعی طور پر آٹھ افراد سوار تھے۔ حادثے میں دو …

واشنگٹن/میکسیکو سٹی۔23دسمبر (اے پی پی):امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحل کے قریب میکسیکن بحریہ کا ایک طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ ایک شخص تاحال لاپتا ہے۔الجزیزہ نے میکسیکن بحریہ کے سیکرٹر یٹ کے حوالے سے بتایا کہ یہ طیارہ انسانی ہمدردی پر مبنی طبی منتقلی کے مشن پر تھا،اس میں مجموعی طور پر آٹھ افراد سوار تھے۔

حادثے میں دو افراد زندہ بچے جبکہ پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے ۔بحریہ کے بیان کے مطابق ایک مسافر اب بھی لاپتا ہے جس کی تلاش کے لیے امریکی کوسٹ گارڈ کاسرچ آپریشن جاری ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ گیلوسٹن ٹیکساس کے قریب پہنچ رہا تھا۔ یہ خصوصی طبی پرواز ایک میکسیکن فاؤنڈیشن کے تعاون سے انجام دی جا رہی تھی جو شدید جھلسنے والے بچوں کے علاج میں معاونت فراہم کرتی ہے۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار کے مطابق طیارے نے میکسیکو کی ریاست یوکاٹن کے شہر میریدا سے 18:46 جی ایم ٹی پر اڑان بھری تھی اور آخری بار 21:01 جی ایم ٹی پر گیلوسٹن بے کے اوپر اسکولز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دیکھا گیا۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔