امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے امریکا میں تعلیم مکمل کرنے والے 66طالبعلموں کو سرٹیفکیٹس سے نوازا

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی)پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے امریکا میں ایک سال کی تعلیم مکمل کرنے والے 66طالبعلموں کو سرٹیفیکٹس دیئے ہیں ۔ ان طالبعلموں کا تعلق پنجاب خیر پختونخوا اور شمالی علاقوں سے ہے ۔ اتوار کو امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق تعلیمی سال 0216-17ءکے دوران سیکنڈری سکول کے 105پاکستانی طالبعلم امریکا میں تعلیم حاصل کریں گے …

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی)پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے امریکا میں ایک سال کی تعلیم مکمل کرنے والے 66طالبعلموں کو سرٹیفیکٹس دیئے ہیں ۔ ان طالبعلموں کا تعلق پنجاب خیر پختونخوا اور شمالی علاقوں سے ہے ۔ اتوار کو امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق تعلیمی سال 0216-17ءکے دوران سیکنڈری سکول کے 105پاکستانی طالبعلم امریکا میں تعلیم حاصل کریں گے ۔ امریکی سفیر ڈیوڈہیل نے کہا ہے کہ طالبعلموں کے تبادلے کے پروگرام سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مفاہمت اور تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔

Leave a Reply