امریکی سینیٹ نے حکومت کی فنڈنگ بحال کرنے کے بل کی منظوری دے دی

واشنگٹن۔11نومبر (اے پی پی):امریکی سینیٹ نے وفاقی اداروں کی فنڈنگ بحال کرنے سے متعلق بل کی منظوری دے دی ۔ بل کی حمایت میں 60 اور مخالفت میں 40 ووٹ پڑے۔ مجوزہ بل کے تحت سرکاری محکموں کو 30 جنوری تک مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ ووٹنگ کی کارروائی "سی۔ سپین" ٹیلی ویژن پر براہِ راست نشر کی گئی۔ تاس کے مطابق یہ اقدام امریکی تاریخ کے طویل ترین …

واشنگٹن۔11نومبر (اے پی پی):امریکی سینیٹ نے وفاقی اداروں کی فنڈنگ بحال کرنے سے متعلق بل کی منظوری دے دی ۔ بل کی حمایت میں 60 اور مخالفت میں 40 ووٹ پڑے۔ مجوزہ بل کے تحت سرکاری محکموں کو 30 جنوری تک مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ ووٹنگ کی کارروائی "سی۔ سپین” ٹیلی ویژن پر براہِ راست نشر کی گئی۔

تاس کے مطابق یہ اقدام امریکی تاریخ کے طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کا باعث بنے گا۔ بل اب ایوانِ نمائندگان کو ارسال کیا جائے گا، جہاں منظوری کے بعد اسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کے لیے بھیجا جائے گا ۔کینٹکی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر رینڈ پال حکمران جماعت ریپبلکن پارٹی کے واحد رکن تھے جنہوں نے بل کے خلاف ووٹ دیا۔

مزید خبریں