امریکی سینیٹ کی عمارت میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لئے مظاہرہ

واشنگٹن ۔12دسمبر (اے پی پی):امریکی سینیٹ کی عمارت میں مظاہرین نے اسرائیل اور غزہ کے درمیان مستقل جنگ بندی کے حق میں مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرے کے شرکا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کی بجائے اندرونی مسائل کو ترجیح دیتے ہوئے ہاؤسنگ اور بچوں کی دیکھ بھال پر فنڈز خرچ کرے۔ اردو نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ انہوں نے نے …

واشنگٹن ۔12دسمبر (اے پی پی):امریکی سینیٹ کی عمارت میں مظاہرین نے اسرائیل اور غزہ کے درمیان مستقل جنگ بندی کے حق میں مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرے کے شرکا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کی بجائے اندرونی مسائل کو ترجیح دیتے ہوئے ہاؤسنگ اور بچوں کی دیکھ بھال پر فنڈز خرچ کرے۔

اردو نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ انہوں نے نے سینیٹ کی عمارت میں ہونے والے مظاہرے میں شریک 51 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ یہ غزہ میں جنگ بندی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے اور ان کی شرٹ پر زندگی پر خرچ کروکے الفاظ درج تھے۔مظاہرے میں شامل سماجی گروپ اڈالا جسٹس پراجکٹ کی ڈائریکٹر سینڈرا ٹماری کا کہنا ہے کہ مارنے اور انسانی زندگی کو تباہ کرنے کے لیے فنڈنگ فراہم کرنے سے کسی کو بھی تحفظ نہیں مل سکے گا بلکہ نفرت بڑھے گی اور جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سینیٹ کو ہمارے مطالبے ’’ عسکریت پسندی کو فنڈ کرنا بند کریں اور زندگی پر خرچ کریں ‘‘ پر غور کرنا چاہیے۔مظاہرےکے منتظمین میں یہودیوں کی ترقی پسند تنظیم جیوئش وائس فار پیس اور فلسطینیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والا گروپ و ایس کمپین فار پیلسٹانین رائٹس شامل تھے۔