امریکی شہر لاس اینجلس میں صدر ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

لاس اینجلس ۔ 6 نومبر (اے پی پی) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف سیکڑوںشہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس مظاہرے کا اہتمام کرنے والی تنظیم نے نیویارک، شکاگو اور سن فرانسسکو سمیت امریکا کے دیگر شہروں میں بھی ایسے ہی مظاہروں کی اپیل کی ہے۔اس موقع پر شہر بھر کی سڑکوں پر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی …

لاس اینجلس ۔ 6 نومبر (اے پی پی) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف سیکڑوںشہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس مظاہرے کا اہتمام کرنے والی تنظیم نے نیویارک، شکاگو اور سن فرانسسکو سمیت امریکا کے دیگر شہروں میں بھی ایسے ہی مظاہروں کی اپیل کی ہے۔اس موقع پر شہر بھر کی سڑکوں پر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی غیر معمولی نقل و حرکت بھی دیکھنے میں آئی۔ واضح ر ہے کہ تارکین وطن، موسمیاتی تبدیلیوں، ٹیکسوں کے نظام اور خارجہ پالیسی کے بارے میں صدر ٹرمپ کے اقدامات کی ملکی اور عالمی سطح پر سخت مخالفت کی جارہی ہے۔

Leave a Reply