واشنگٹن۔ 03ستمبر(اے پی پی) امریکہ میں صدارتی انتخابات مہم کے دوران ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن نے اگست کے مہینے میں 364 ملین ڈالر کے ماہانہ عطیات جمع کرنےکا ریکارڈ قائم کر لیا۔ یہ عطیات کورونا وائس کے باعث زیادہ تر آن لائن اکٹھے کئے گئے۔ جوبائیڈن کیالیکشن کمپین ٹیم نے بتایا کہ مہم چلانے والی ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی نے مجموعی طور پر 364.5 ملین ڈالر اکٹھے کئے تھے جن میں سے …
امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے ایک ماہ میں 364 ملین ڈالر عطیات اکٹھا کرنے کا ریکارڈ قائم کر لیا

مزید خبریں
واشنگٹن۔ 03ستمبر(اے پی پی) امریکہ میں صدارتی انتخابات مہم کے دوران ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن نے اگست کے مہینے میں 364 ملین ڈالر کے ماہانہ عطیات جمع کرنےکا ریکارڈ قائم کر لیا۔ یہ عطیات کورونا وائس کے باعث زیادہ تر آن لائن اکٹھے کئے گئے۔ جوبائیڈن کیالیکشن کمپین ٹیم نے بتایا کہ مہم چلانے والی ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی نے مجموعی طور پر 364.5 ملین ڈالر اکٹھے کئے تھے جن میں سے 205ملین چھوٹے عطیہ دہندگان نے دیئے ۔امریکی ٹی وی سی بی ایس اور نیو یارک ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق اس سے قبل ستمبر 2008ءمیں سابق صدر باراک اوباما نے 200 ملین ڈالر اکٹھے کرنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ 77 سالہ بائیڈن نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ فنڈ ریزنگ کا یہ ریکارڈ ان کی مقبولیت کو واضح کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس رقم میں سے 57 فیصد وہ ہے جو عوام سے5، 10 اور 20 ڈالر کی صورت میں اکٹھی ہوئی ۔ عطیات جمع کرنے کی دوڑ میں اگرچہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اُن سے آگے ہیں تاہم اپریل میں پرائمری پول کے بعد بائیڈن اس سے کہیں زیادہ رقم اکٹھی کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ بائیڈن نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ الیکشن میں فتح کے لئے ہمیں تمام سابقہ ریکارڈ توڑنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو فنڈ ریزنگ میں بیرونی مدد سے تقویت مل رہی ہے جبکہ ہم نے عوام میں نچلی سطح سے عطیات اکٹھے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین نے ان عطیات کو ہماری انتخابی مہم کے خلاف خرچ کرنا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی نائب صدارت کے لئے ڈیموکریٹ امیدوار کیلیفورنیا کی سینیٹرکملا حارث نے اگست 2020ء میں 24 گھنٹوں میں 26 ملین ڈالر کے عطیات اکٹھے کئےتھے ۔ دوسری جانب جولائی 2020ء میں ٹرمپ نے 165 ملین جبکہ ڈیموکریٹس نے 140ملین ڈالر اکٹھے کئے تھے۔








