ٹرمپ روسی صدرکے اشاروں پر چلتے ہیں، ہم ایسا نہیں کریںگے، جوبائیڈن

کلیولینڈ ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) امریکی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے پالتو ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روزکہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مقابلے میں واضح موقف اختیار کرنے سے گریز کر کے ثابت کیا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن …

کلیولینڈ ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) امریکی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے پالتو ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روزکہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مقابلے میں واضح موقف اختیار کرنے سے گریز کر کے ثابت کیا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اشاروں پر چلتے ہیں لیکن اگر ہم انتخابات جیت گئے تو ایسا نہیں کریں گے اور روس کے مقابلہ میں سخت موقف اختیار کریں گے۔