وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ کی لیپ 2026 کے موقع پر سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے صدر عبداللہ بن شرف الغامدی سے ملاقات
وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ کی لیپ 2026 کے موقع پر سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے صدر عبداللہ بن شرف الغامدی سے ملاقات

مزید خبریں
ریاض ۔1ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے لیپ 2026 کے موقع پر سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی کے صدر عبداللہ بن شرف الغامدی سے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر نے ان کو قومی اے آئی اور ڈیٹا گورننس کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے جاری اقدامات سے آگاہ کیا اور ایک مضبوط ڈیٹا ایکو سسٹم اور ڈیجیٹل معیشت کی تعمیر کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
منگل کو وزارت آئی ٹی وٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق فریقین نے دونوں برادر ممالک کے درمیان اے آئی ڈیٹا گورننس اور جدید ٹیکنالوجیز میں ایک جامع اور پائیدار شراکت داری کے قیام کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔







