امریکی صدر اسرائیل کو مغربی کنارے کے کسی حصے کے الحاق کی اجازت نہیں دیں گے، اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کا بیان

اقوام متحدہ۔18دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ میں امریکاکی نائب مستقل مندوب جینیفر لوسیٹا نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کو مغربی کنارے کے کسی حصے کے انضمام کی اجازت نہیں دیں گے۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو توقع ہے کہ مغربی کنارے میں تشدد کا خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ …

اقوام متحدہ۔18دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ میں امریکاکی نائب مستقل مندوب جینیفر لوسیٹا نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کو مغربی کنارے کے کسی حصے کے انضمام کی اجازت نہیں دیں گے۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو توقع ہے کہ مغربی کنارے میں تشدد کا خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا بدستور اسرائیل کی سکیورٹی، غزہ اور مغربی کنارے کے استحکام پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ واضح کرچکے ہیں کہ امریکا مغربی کنارے میں تشدد کے خاتمے کی توقع رکھتا ہے اور اس کے کسی حصے کے الحاق کی اجازت نہیں دے گا۔ مغربی کنارے کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران مشرق وسطیٰ امن عمل کے لئے اقوام متحدہ کے نائب خصوصی رابطہ کار رامز الاکبروف نے اسرائیلی آبادکاری میں توسیع کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ توسیع 2017 میں اقوام متحدہ کی جانب سے نگرانی شروع کیے جانے کے بعد سب سے بلند سطح پر پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2025ء میں اسرائیلی آبادکاری کی پیش رفت بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔ مغربی کنارے کے شمال میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان، نقل مکانی اور وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، خاص طور پر پناہ گزین کیمپوں میں بڑی تعداد میں لوگ بے گھر کئے گئے ہیں۔ ان کیمپوں میں اسرائیلی سکیورٹی موجودگی کا تسلسل غیر قانونی قبضے کے خاتمے سے متعلق ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہے۔