امریکی صدر نے یرغمالیوں کی واپسی کے ساتھ اہل غزہ کی بھی مدد کی کوشش کی،جیرڈ کشنر

واشنگٹن ۔20فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یرغمالیوں کی واپسی کے ساتھ اہل غزہ کی بھی مدد کی کوشش کی ہے ۔ العربیہ اردو کے مطابق جیرڈ کشنر نے واشنگٹن میں پیس کونسل کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ ہر لحاظ سے المناک تھی اور غزہ مینجمنٹ کی نیشنل کمیٹی کے …

واشنگٹن ۔20فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یرغمالیوں کی واپسی کے ساتھ اہل غزہ کی بھی مدد کی کوشش کی ہے ۔ العربیہ اردو کے مطابق جیرڈ کشنر نے واشنگٹن میں پیس کونسل کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ ہر لحاظ سے المناک تھی اور غزہ مینجمنٹ کی نیشنل کمیٹی کے چیئرمین علی شعث اور کمیٹی کی بدولت ہم آج یہاں اہل غزہ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے موجود ہیں تاکہ ان کی تکالیف کو دور کیا جا سکے اور انہیں کامیابی کے تمام مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس کام کو ان کے اور اسرائیلیوں کے ساتھ ایک شراکت داری کے طور پر دیکھ رہے ہیں تاکہ ایک ایسا ماحول بنایا جا سکے جہاں امن و استحکام ہو اور ایسا ماحول ہو جو لوگوں کو باوقار زندگی کا موقع فراہم کرے۔جیرڈ کشنر نے ان ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے شروع میں ہی پیس کونسل میں شمولیت اختیار کی اور انہیں ایسے ممالک کا مجموعہ قرار دیا جنہوں نے اپنی مرضی سے اس بات پر یقین کرنے کا انتخاب کیا کہ مستقبل مختلف ہو سکتا ہے اور ہمیں درپیش چیلنجز کے حل میں حصہ ڈالنے کے لیے اپنی ساکھ، وسائل اور وقت لگانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا ہم نے اپنے ممالک میں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ دنیا اس حوالے سے بہتر ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ناکامی کوئی آپشن نہیں ہے اور ہمیں کامیابی کے راستے تلاش کرنے کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وسائل کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اگرچہ ہمیں سب کی حمایت کی ضرورت ہے لیکن ہمیں جس چیز کی واقعی ضرورت ہے وہ بہترین عمل درآمد ہے۔