واشنگٹن۔8اکتوبر (اے پی پی): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صحت کو خدا کی کرم نوازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب وہ صحت میں بہتری محسوس کر رہے ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر کے معالج شان کونلی نے کہا ہے کہ صدر نے گزشتہ چار دنوں میں بخار کی شکایت نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے بھی زیادہ عرصے کے دوران کوویڈ 19 …
امریکی صدر ٹرمپ کی طبیعت بہتر، صحت کو خدا کی کرم نوازی قرار دے دیا

مزید خبریں
واشنگٹن۔8اکتوبر (اے پی پی): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صحت کو خدا کی کرم نوازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب وہ صحت میں بہتری محسوس کر رہے ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر کے معالج شان کونلی نے کہا ہے کہ صدر نے گزشتہ چار دنوں میں بخار کی شکایت نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے بھی زیادہ عرصے کے دوران کوویڈ 19 کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئیں۔ ڈاکٹر کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کو جمعہ کے روز ہسپتال داخل ہونے کے بعد سے اضافی آکسیجن کی ضرورت بھی نہیں پڑی۔ صدر ٹرمپ کو پیر کے روز ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔دوسری جانب ریپبلکن صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے گزشتہ روز کورونا وائرس سے متاثر ٹرمپ کے ساتھ مباحثے کو صحت مند ہونے سے مشروط کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹرمپ اب بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں تو ان کے ساتھ دوسرا مباحثہ نہیں کروں گا اور میرے خیال میں انہیں اب بھی کورون وائرس ہے، اس لیے ہمیں مزید مباحثہ نہیں رکھنا چاہیے۔امریکی نائب صدر مائیک پنس اور اپوزیشن کی صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کے درمیان پہلا مباحثہ ہوا ہے جس میں دونوں جانب سے امریکی عوام کو مطمئن کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔








