امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ عدالتی فیصلوں کو خوفناک قرار دے دیا

واشنگٹن۔ 19 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عدالت کے خواجہ سرائوں اور ہم جنس پرستوں کو قانونی تحفظ دینے اور امیگریشن پالیسی کو ختم کرنے کو غیرقانونی قرار دینے کے حالیہ فیصلوں کو خوفناک قرار دے دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ امریکی سپریم کورٹ کے یہ خوفناک اور سیاسی فیصلے …

واشنگٹن۔ 19 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عدالت کے خواجہ سرائوں اور ہم جنس پرستوں کو قانونی تحفظ دینے اور امیگریشن پالیسی کو ختم کرنے کو غیرقانونی قرار دینے کے حالیہ فیصلوں کو خوفناک قرار دے دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ امریکی سپریم کورٹ کے یہ خوفناک اور سیاسی فیصلے ایسے لوگوں کے منہ پر شاٹ گن کے فائر جیسے ہیں جو اپنے آپ کو ریپبلکن یا کنزرویٹو کہنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے آئینی ترمیم کے حوالے سے کہا کہ ہمیں مزید انصاف پر مبنی فیصلے کرنے کی ضرورت ہے یا ہم اپنا سب کچھ یا دوسری ترمیم کھو دیں گے۔ آئینی ترمیم کے تحت شہریوں کو اپنے تحفظ کے لیے اسلحہ رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے ووٹرز سے مطالبہ کیا کہ وہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں انہیں دوبارہ کامیابی دلائیں تاکہ مزید قدامت پسند ججز عدالت میں آئیں لیکن اس کے لیے اسامیاں بھی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امیگریشن پروگرام ڈی اے سی ایکو ختم کرنے کی دوبارہ کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے ڈی اے سی اے سے متعلق فیصلے سے یہ تاثر ملتا ہے کہ عدالت مجھے پسند نہیں کرتی۔

مزید خبریں