واشنگٹن ۔7اگست (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ اُن کے نائب جے ڈی وینس2028ء کے صدارتی انتخابات میں اُن کے مشن "امریکہ کو پھر عظیم بنائیں" کے ممکنہ وارث ہو سکتے ہیں۔العر بیہ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ جے ڈی وینس کو اپنا جانشین سمجھتے ہیں تو امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جی ہاں اور …
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نائب صدر جے ڈی وینس کو مستقبل میں اپنا جانشین نامزد کرنے کا عندیہ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔7اگست (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ اُن کے نائب جے ڈی وینس2028ء کے صدارتی انتخابات میں اُن کے مشن "امریکہ کو پھر عظیم بنائیں” کے ممکنہ وارث ہو سکتے ہیں۔العر بیہ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ جے ڈی وینس کو اپنا جانشین سمجھتے ہیں تو امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جی ہاں اور انصاف کی بات کریں تو وہ نائب صدر ہیں۔
تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا خیال ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیوبھی ایک اچھے انسان ہیں اور ممکن ہے کہ وہ جے ڈی کے ساتھ مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس بہت سے بہترین لوگ موجود ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ اس معاملے پر بات کرنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔








