امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینی تجارتی اشیاءپر 200 ارب ڈالر ٹیرف کا اعلان

واشنگٹن ۔ 6 مئی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی تجارتی اشیاءپر 200 ارب ڈالر ٹیرف کا اعلان کیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات سے قبل امریکہ کا چین کے لئے یہ ایک بڑا فیصلہ ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے وہ چین کے ساتھ تجارتی خسارہ میں کمی لانا چاہتے ہیں جو 2018ءمیں 378ارب ڈالر سے زائد ہوگیا تھا۔ گزشتہ …

واشنگٹن ۔ 6 مئی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی تجارتی اشیاءپر 200 ارب ڈالر ٹیرف کا اعلان کیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات سے قبل امریکہ کا چین کے لئے یہ ایک بڑا فیصلہ ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے وہ چین کے ساتھ تجارتی خسارہ میں کمی لانا چاہتے ہیں جو 2018ءمیں 378ارب ڈالر سے زائد ہوگیا تھا۔ گزشتہ برس دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی تجارتی اشیاءپر 360ارب ڈالر کا ٹیرف عائد کیا تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تجارتی مذاکرات میں سست روی کے باعث ٹیرف میں اضافہ ضروری تھا۔ گزشتہ 10ماہ سے چین امریکہ کو 200ارب ڈالر کے ہائی ٹیک سامان پر 25فیصد اور دیگر اشیاءپر 10فیصد ٹیرف ادا کررہا ہے۔ دونوں ممالک کے گزشتہ تجارتی مذاکرات میں چین نے امریکہ سے زراعت سمیت توانائی کے شعبہ کی درآمدات پر اتفاق کیا تھا۔

مزید خبریں

Leave a Reply